• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن اپنااعتماد بحال کرنے میں ناکام رہا،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ممبر و ایم این اے اسد عمر نے کہاکہ انتخابی اصلاحات پر بنیادی اعتراص ہے ، موجودہ الیکشن کمیشن اپنااعتماد بحال کرنے میں ناکام رہا ہے این اے 120 کا الیکشن سیاسی تاریخ کا اہم الیکشن ہے، یہ الیکشن صاف اور شفاف ہونا چاہیے، ابھی تک نظر نہیں آ رہا کہ الیکشن کمیشن اپنی رٹ قائم کر سکا ہو، ان خیالات کا اظہار اسدعمر نے شفقت محمود ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ، پریس کانفرنس میں میاں اسلم اقبال ، شعیب صدیقی، عندلیب عباس، ولید اقبال اور عظمیٰ کاردار بھی موجود تھیں، ا سد عمر نے کہاکہ نیب کے ریفرنسز کے بعد شریف فیملی کو ضمانتیں کروانی پڑیں گی، ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے جائیں کیونکہ یہ پہلے بھی ڈیل کر کے بیرون ملک بھاگتے رہے اب بھی بھاگ جائیں گے۔، انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار نہ بنایا گیا توپی ٹی آئی تحریک چلا سکتی ہے، اسد عمر نے کہاکہ جمہوریت کے درس دینے والوں نے اپنے خلاف گانے بنانے والوں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں ، تحریک انصاف کی این اے 120 کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ابھی تک حتمی ووٹر لسٹیں مہیانہیں ہو رہی ،ہمیں جو ووٹر لسٹ مہیا کی گئی تھی اس میں 35 بلاک کوڈ غائب تھے،ہم الیکشن کمیشن میں پانچ پٹیشنز دائر کر چکے ہیں ابھی تک ایک پٹیشن پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، ابھی تک مکمل ووٹر لسٹ بھی مہیا نہیں کی گئی، پنجاب کے پیارے تنویر بٹ نامی شخص اپنی من پسند کی ووٹرلسٹیں تیار کرنے میں مصروف ہیں، ، تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہاکہ ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کے ذریعے دھاندلی کی جاتی ہے ۔
تازہ ترین