• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن پٹواریاں کا کل سے احتجاج ،ریلیاں نکالنے کااعلان

لاہور (وقائع نگار خصوصی )انجمن پٹواریا ںصوبہ پنجاب نے مطالبات پورے نہ ہونے پر کل 21 اگست سے پنجاب کی تمام تحصیلوں،بدھ 23 اگست سے تمام ضلعی پریس کلبوں کے سامنے اور جمعہ 25 اگست سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کا گھیرائو، مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کاا علان کردیا۔ عید کے بعد ستمبر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور بورڈ آف ریونیو ، فنانس سیکریٹری کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔صدر عبدالمجید چوہدری، جنرل سیکریٹری زاہد افضل ارائیں ، ساجد بخاری اور صدرگوجرانوالہ شاہد عنصر گورایا نے بتایا حکومت کی طرف سے لازمی ریٹائرمنٹ کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ 9 جنوری 2015 میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹھ نکاتی سمری منظور کی تھی لیکن صرف تاحال صرف دو نکات پر ہی عمل کیا گیا ۔ڈھائی سال گزر گئے ہیں چھ نکات پر مشتمل مطالبات پرعمل درآمد نہ کیا گیا ۔ستمبر میں گرینڈ پنجاب کنونشن کا انعقاد ہوگا جس کو کامیاب بنانے اور تحرک پیدا کرنے کیلئے پورے پنجاب کا دورہ جاری ہے۔
تازہ ترین