• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے سے ہرممکن تعاون کیاجائیگا،ایشائی ترقیاتی بنک

لاہور (جنرل رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان ریلویز کو یقین دلایا ہے کہ وہ بحالی ، ترقی اور جدت کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے پاکستان ریلویز سے ہرممکن تعاون کرے گا، 2025 تک ایک نئی ، جدید اور وقت کے تقاضوں پر پورا اترتی پاکستان ریلویز کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے سٹریٹیجک ڈاکومنٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ایشئین ڈویلپمنٹ بنک نے پاکستان ریلویز کو یہ یقین دہانی لاہور میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کروائی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان ریلویز کی بحالی اور جدت کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مشاورت کا عمل عشروں کے بعد شروع ہوا ہے ۔
تازہ ترین