• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستان میں چھاپہ،جواریوں کاپولیس پاٹی پرحملہ،ساتھی چھڑالئے

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں واقع دائرہ قبرستان میں قمار بازی میں مصروف، افراد پر پولیس کا چھاپہ، تیس افراد نے پولیس کی ٹیم پر حملہ کر دیا جس سے پولیس کانسٹبلان کی وردیاں پھٹ گئیں، پولیس نے تیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کےپانچ افراد کوگرفتار کر لیا ہے ذوالفقار علی سب انسپکٹر کے مطابق اس نے قمار بازی کی اطلاع پر بستی دائرہ میں چھاپہ مارا، جہاں سے صادق، رمضان، وسیم، غلام عباس، اویس، یونس، وقار، اصغر کو گرفتار کر کے نقدی برآمد کر لی اور تاش بھی قبضے میں لےلئے۔ اسی دوران بیس ، بائیس نامعلوم افراد نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور غلام عباس، اور اویس کو چھڑوا کرلے گئے اورپولیس کی وردیاں پھٹ گئیں مزاحمت کے دوران پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گئے پولیس نےپانچ افراد کو حراست میں لے لیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین