• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم ٹائون تھری کاڈینگی سے متاثرہ پشتخر ہ سربند کا دورہ

پشاور(سٹی رپورٹر) ناظم ٹائون تھری محمد علی ارباب نے پشتخرہ،سر بندمیں ڈینگی سے متاثرہ ویلج کونسل 186 کا دورہ کیا اورعلاقے میں مچھر مارسپرے کیلئے10ٹیمیں تشکیل دیدیں، نگرانی ٹی او آر ٹائون تھری محمد ایاز کرینگے، ناظم نے دورے کے موقع پر ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے لوگوں میں احتیا طی تدابیر پرمبنی پمفلٹ کیساتھ 10 ہینڈپمپ اور ڈینگی کش ادویات بھی دیں ، ڈینگی کیخلاف تشکیل دی جانیوالی ہر ٹیم کے ساتھ 2 ایل ایچ ڈبلیو اور ایک سپرے کرنیوالا ہوگا ،ٹیمیں گھر گھر سپرے کیساتھ اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی نشاندہی بھی کریں گی اور اس کی رپورٹ ٹی اوآر کو پیش کر ینگی جس کو ضلع ناظم ،ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو ارسال کیاجائیگا۔
تازہ ترین