• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کا خدشہ ‘ لنڈی ارباب میں حفاظتی اقدامات کا مطالبہ

پشاور ( نیوز ڈیسک ) یونین کونسل لنڈی ارباب میں بھی ڈینگی کا مرض سر اٹھانے لگا‘ حکومت علاقے میں فوری حفاظتی اقدامات کرے ‘ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یونین کونسل لنڈی ارباب و سماجی رہنما اشفاق احمد خان نے عمائدین علاقہ سے ایک ملاقات کے دوران کیا ‘ انہوں نے کہاکہ تہکال کے بعد ڈینگی نے دیگر علاقوں کا رخ کرلیا ہے اور یونین کونسل لنڈی ارباب سے متصل پوش علاقہ گلبرگ میں بھی ڈینگی پھیل گیا ہے جبکہ لنڈی ارباب میں بھی ایک شخص ڈینگی سے جاں بحق ہوچکا ہے حالانکہ کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی میں اس کا ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا اور اس کو داخل نہیں کیا گیا ‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لنڈی ارباب میں ڈینگی مچھرمار سپرے کرانے اور صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی بھیجی جائیں بصورت دیگر یہ موذی مرض پورے علاقے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔
تازہ ترین