• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

پشاور(سٹی رپورٹر) عید الاضحیٰ قریب آتے ہی پشاور کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا تاہم قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں‘ زیادہ تر لوگوں نے حصہ ڈال کر قربانی کا ارادہ کر لیا ۔ رنگ روڈ،چارسدہ روڈ،سربند،کالا منڈی جی ٹی روڈ،بڈھنی اور اکبر پورہ سمیت دیگر علاقوں میں لگنے والی مویشی منڈیوں کا شہریوں نے بڑی تعداد میں رخ کیا تاہم قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔گزشتہ سال 45سے 50ہزار روپے میں ملنے والے بیل کی قیمت اس سال65سے70ہزار روپے تک جا پہنچی ہے ۔اسی طرح 70ہزار میں ملنے والا بیل اب 1لاکھ میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بکروں اور دنبوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔پشاورکے باچاخان چوک میں چھوٹے جانوروں کی لگنے والی منڈی میں درمیانے قد کا دنبہ 25 سے 35ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بکرے کی قیمت 30سے40ہزار تک جاپہنچی ہے ۔انتہائی کمزور اور لاغر جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھ کر شہری پریشان ہیں اور مویشی منڈی آئے زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس سال انفرادی کے بجائے حصہ ڈال اجتماعی قربانی کریں گے ۔
تازہ ترین