• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام ٹرائلز 27اگست کو پشاور میں ہوں گے

پشاور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کیلئے ٹرائلز اتوار27 اگست پی ایس بی کوچنگ سنٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میںہوں گے۔ خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار کے مطابق پاکستان والی بال فیڈریشن عید کے فوراً بعد پشاور میں والی بال کیمپ لگائے گی جس کیلئے صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں 27 اگست کو 20 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں لئے ٹرائلز لئے جائیں گے، کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے دن قومی شناخت کارڈ یافارم ب لانا ہوگا۔
تازہ ترین