• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"میرے پیٹ میں درد رہتا ہے۔"
مریض بلبلایا۔
میں اس کا الٹراساؤنڈ کر رہا تھا۔
"آپ کے پیٹ میں کیڑے ہیں۔
آپ کیا کام کرتے ہیں؟"
میں نے پوچھا۔
مریض نے آگاہ کیا،
"میں ایک سیاست دان ہوں۔"
دوسرے مریض کے بھی پیٹ میں درد تھا۔
"آپ کے پیٹ میں بھوکا ایناکونڈا ہے۔
آپ کیا کام کرتے ہیں۔"
میں نے دریافت کیا۔
مریض نے فخر کا اظہار کیا،
"میں چینی فروش ہوں۔"
تیسرے مریض کے بھی پیٹ میں درد تھا۔
"آپ کے پیٹ میں چوہے دوڑ رہے ہیں۔
آپ کون ہیں؟"
میں نے سوال کیا۔
مریض کراہا،
"میں عوام ہوں۔"

تازہ ترین