• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کی کامیڈی فلم ’سمرن‘کانیا گانا جاری

Todays Print

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مداح تیار ہوجائیں،بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی مزاح اور دلچسپ شرارتوں پر مبنی نئی ڈرامہ فلم ’سمرن‘ جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔’پنجرا توڑ کے‘کے بول پر مبنی یہ گانا سنیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے۔

ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑ کی کے گرد گھومتی ہے جو اچھی زندگی کے خواب لئے جرم کی دنیا میں قدم رکھ دیتی ہے۔اس فلم میں کنگنا رناوت ایک گجراتی ہاؤس کیپر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو گجراتی زبان میں اپنے ڈائیلاگ بولتی نظر آئیں گی۔کنگنا کے علاوہ اس فلم کی کاسٹ میں سوہم شاہ،ایشا تیواری،انیشا جوشی،مارک جسٹس،البرٹ رابرٹس اور ایوانا نوسک بھی شامل ہیں۔واضح رہے مزاح کے بھرپور یہ فلم رواں سال 15ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین