• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے یا پرانے اداکار سے کام لینے کا گر جانتا ہوں ، شوجیت سرکار

Todays Print

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ ہدایتکار شوجیت سرکار نے کہا ہے کہ اداکار چاہے نیا ہو یا پرانا وہ اپنے ذہن کے مطابق ان سے کام لینے کا گر جانتے ہیں۔ہدایتکار شوجیت سرکار نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی فلم میں کرداروں کی مناسبت سے سینئر اور نئی کاسٹ کا انتخاب کرتے ہیں،اداکار چاہے نیا ہو یا پرانا وہ اپنے ذہن کے مطابق ان سے کام لینے کا گر جانتے ہیں،جب تک اداکار کا کام ان کے معیار کے مطابق نہیں ہوتا وہ ری ٹیک لینے میں کوئی آڑ نہیں سمجھتے،ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ فلم میں کام کی کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ لوگ ان کی فلموں کو سراہیں اور یاد رکھیں،ہدایتکار شوجیت سرکار کی نئی فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا کے ہیرو اداکار ورون دھون ہوں گے،فلم کی عکسبندی کا جلد ہی آغاز ہو جائیگا۔

تازہ ترین