• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادےفلم اسٹار وار دی لاسٹ جیڈی میں کردار ادا کرینگے

Todays Print

لاس اینجلس( جنگ ڈیسک) ہولی وڈ اداکار بوئیگا جو فلم اسٹار وارز، دی لاسٹ جیڈی میں فن کا کردار نبھائیں گے نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ برطانوی شہزادے ولیم اور ہیری بھی اس سلسلے کی نئی آنے والی فلم میں مختصر مگر اہم کردار ادا کریں گے۔ایسز شوبز ڈاٹ کام کے مطابق بوئیگا نے اس بات کا انکشاف اس وقت کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا جب اسمارٹ ٹروپرز کے کیمیو کردار کی فلمبندی کی جارہی ہوگی تو شہزادوں کو ان کی لائنز دی گئیں۔بوئیگا نے ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ میرے خیال میں وہ اس منظر سے باہر نکل گئے، وہ سیٹ پر آئے،وہ وہاں تھے،میں اسے چھپا چھپا کر تنگ آگیا ہوں، میرے خیال میں یہ لیک ہوگیا ہے بہرحال ان کی تصاویر تھیں، جب بھی مجھ سے پوچھا گیا میں نے ٹال دیا۔ اب میں ٹال ٹال کر تھک گیا ہوں۔ وہ دونوں وہاں تھے اور ٹام ہارڈی بھی موجود تھا۔دی لاسٹ جیڈی کو ریان جانسن نے ڈائریکٹ کیا ہے،فلم کی پروڈکشن مکمل ہوچکی ہیں اور 15دسمبر کو یہ امریکی سینما گھروں میں ریلیز کردی جائیگی۔

تازہ ترین