• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) عیدالاضحی پر فلموں کی ریلیز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ معلوم ہے کہ ہدایتکار شاہد رانا نے بھی عیدالاضحی پر اب اپنی نئی فلم شعلے بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اور سینما ؤں کو بھی ریلیزکنفرم کردی ہے ۔ فلم شعلے کے نمایاں فنکاروں میں ندیم ، معمر رانا اور وینا ملک بھی شامل ہیں۔ جبکہ اداکار شفقت چیمہ بھی اپنی پنجابی فلم دادا پوتا بھی عید پر ریلیز کرنے کے لیے سرگرم ہیں ۔ قبل ازیں عید ریلیز میں کوئی پنجابی فلم شامل نہیں تھی ۔ اس طرح اس کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

ہدایتکار فیصل بخاری بھی اپنی فلم بھائی لوگ ایک مرتبہ عید پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے نمایاں آرٹسٹوں میں صائمہ ، معمر رانا، جاوید شیخ ، ندیم ، مصطفے قریشی وغیرہ شامل ہیں۔ پشتو فلموں کے معروف ہدایتکار ارشد خاں نے بھی سخت جدوجہد کے بعد اپنی نئی اہم پشتو فلم شیڈل زلمے مکمل کرلی ہے اور وہ اس بھی عیدالاضحی پر ریلیز کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔

حال ہی میں انہوں نے فلم کی ایڈٹینگ کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا ۔ شیڈل زلمے میں پشتو فلم کے معروف اور کامیاب فنکار شاہد خاں، صوبیہ خان، دعا قریشی، ببرک شاہ اور جہانگیر ضانی نمایا ں ہیں ۔ شیڈل زلمے اب عیدالاضحی پر ملک گیر سطح پر ریلیز ہونے والی بڑی فلم بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین