• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن میں سو سالہ معمر شخص نے تیراکی میں نئی مثال قائم کردی

Todays Print

برلن ( مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے انسان کی ہمت بھی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس معمر شخص کی ہمت کو داد دینی چاہئے جو اس ادھیڑ عمر میں بھی تیراکی کا شوق رکھتے ہیں۔ جی ہاں، برلن سے تعلق رکھنے والے سو سالہ یہ معمر شخص نا صرف اس عمر میں ماہرانہ انداز سے تیراکی کرتے ہیں بلکہ انسٹرکٹر کے طور پر نئے آنے والے بچوں کو تیراکی کے گُر بھی سکھاتے ہیں ۔واضح رہے لیو پولڈ نامی یہ معمر شخص85سال سے تیراکی کر رہے ہیں اور اپنے کرئیر کے دوران ابتک کئی میڈلز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

تازہ ترین