• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناکوکے غوطہ خور نے انڈر واٹر ونگ سوٹ تیار کرلیا

Todays Print

مناکو(مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن اِن میں سے کچھ لوگ اپنے شوق پورے کرنے کیلئے نت نئی چیزیں بنا ڈالتے ہیں۔مناکو کے اس غوطہ خور کو ہی دیکھ لیں جسے سمندر میں ونگ سوٹ ڈائیونگ کا شوق پورا کرنے کیلئے انڈر واٹر سنگ سوٹ تیار کرلیا اور اپے تیار کردہ اس ونگ سوٹ کو پہن کر سمندر میں ونگ سوٹ ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

مناکو سے تعلق رکھنے والے پیری فرولا فری ڈائیور نے غوطہ خوروں کیلئے ونگ سوٹ تیار کیا ہے جسے پہن کر خطروں کے کھلاڑی سمندر میں نہ صرف غوطہ خوری کرنے کا شوق پورا کرسکتے ہیں بلکہ اس منفرد ونگ سوٹ کے ذریعے کم سے کم حرکت کرتے ہوئے زیر سمندر ڈائیونگ با آسانی کر سکتے ہیں اور آبی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔واضح رہے فرولا اپنے شوق اور لگن کی بنا پر فری ڈائیونگ کے کئی عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے ۔

تازہ ترین