• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن میں امیر خسرو کی یاد میں تقریب، خراج عقیدت پیش

لندن(نیوز ڈیسک)17اگست کی نام پاکستان ہائی کمیشن لندن میں13ویں صدی کے معروف صوفی مسلمان موسیقار، شاعر اور سکالر امیر خسرو کی یاد منائی گئی اور ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ہائی کمیشن اور اردو مرکز لندن نے ڈاکٹر سید تقی عابدی آف ٹورنٹو کے ساتھ مشترکہ طور پر شام کا انعقاد کیا جنہوں نے اردو لٹریچر خاص طور پر حضرت امیر خسرو، علامہ اقبال اور فیض احمد پر کئی کتب تحریر کی ہیں۔ ڈاکٹر عابدی نے خسرو کے ان کے دور اور حالیہ وقت امیر خسرو کے اثر پر تفصیلی بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ امیر خسرو نے فارسی او ہندی زبانوں کو مالا مال کیا اور موسیقی میں کئی جہات شامل کیں جس سے ان کو پائیدار شہرت ملی۔ ان کا واحد اعزاز یہ ہے کہ برصغیر میں خسرو کو پدر قوالی قرار دیا گیا۔ نئی دہلی کے ایڈووکیٹ خلیل الرحمٰن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت امیر خسرو کی ذات پر حضرت نظام الدین اولیاء کے اثر کو بیان کیا۔ ایونٹ کی صدارت ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے کی۔

انہوں نے اردو لٹریچر کے فروغ کے لئے مقررین کے اظہار خیال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے پرامید مستقبل کے لئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور معروف پبلی کیشنز کا حوالہ دیا ایونٹ کی نظامت چیئرمین اردو مرکز لندن نے کی اور امیر خسرو کے کام اور ذات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر شیخ نے مرکز کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ ایونٹ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین