• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا7سالہ برٹش آسٹریلین لڑکا بھی گاڑی کے حملے میں ہلاک

لندن (نیوز ڈیسک)7سالہ برٹش آسٹریلین لڑکا بارسلونا میں لوگوں پر گاڑیاں چڑھانے کے واقعہ میں ہلاک ہوگیا۔ اس کے گمشدہ ہونے کی خبر تھی، جولین کیڈمین ان14افراد میں شامل تھا جو واقعہ میں مارے گئے۔ جولین کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ بچے سےسب کو محبت تھی اور وہ گھر بھر کا پیارا بچہ تھا ۔

ہر وقت مسکراہٹ اس کے ہونٹوں پر رہتی تھی۔ اس کے گرینڈ فادر نے گاڑیاں چڑھانے کے واقعہ کے بعد اس کی تلاش کے لئے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی، بچہ چھٹیوں پر بارسلونا میں تھا اسے خاندان میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنا تھی اور اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کی مسکراہٹ یاد رہے گی۔

تازہ ترین