• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ پاکستان اوسلو کے زیر اہتمام جشن آزادی پرنیزہ بازی کے مقابلے

اوسلو(پ ر)دنیا بھر میں پاکستانی جہاں بھی آباد ہیں وہ پاکستان کے روایتی کلچر اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔نیزہ بازی کا کھیل یوں تو روایتی طور پر پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقبول ہے لیکن گذشتہ کچھ سالوں سے ناروے میں بھی نیزہ بازی کے باقاعدہ مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔اوسلو میں جشن آزادی کے حوالے سے ناروے کی تاریخ میں پہلی بار سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد کیا گیا جو ایک میلے کی شکل اختیار کر گیا۔جس میں دیگر کھیلوں کے علاوہ نیزہ بازی کا مقابلہ بھی شامل تھا۔

بیزہ بازی کے مقابلے میں Norway Tent Pegging Federation اور Bergen Tent Pegging کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستانی اور نارویجن کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس مقابلے میں چوہدری محمد اکرم گوندل اور چوہدری سخی داد نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر مامون اکرم اور ڈاکٹر زبیر اکرم کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن Silje Botten کی ٹیم نے حاصل کی۔

نیزہ بازی کے سنگل مقابلے میں چوہدری احمد خان گوندل اور چوہدری مقدس محمود گوندل نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ اوسلو اور گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد نے نیزہ بازی کے مقابلے دیکھے اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔ اس موقع پر گھڑ سوار اپنی مہارت سے دیکھنے والوں پرسحرطاری کرتے رہے اور شائقین سے خوب داد وصول کی ۔

تازہ ترین