• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن میں بزم ادب اردوکی تشکیل ،لارڈ قربان چیئر مین منتخب

لوٹن(نمائندہ جنگ)لوٹن میںبزم ادب اردو تشکیل دی گئی۔ لارڈ قربان حسین کو چیئرمین، سید حسین شہید سرور کو وائس چیئرمین، سید عابد گیلانی جنرل سیکرٹری اور شیراز خان سیکرٹری اطلاعات چنے گئے۔ممبران میں شبیر حسین ملک ، چوہدری محمد شریف اور سید کاظم رضا شامل ہیں۔

اس حوالے لارڈ قربان حسین نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ برطانیہ میں اردو کی ترویج و اشاعت کیلئے موثر کام کیا جائے تاکہ ہماری یہاں پر پیدا ہونے والی نسلوں کا بھی اردو سے تعلق قائم رہے۔سید حسین شہید سرور نے کہا کہ یہ تنظیم قطعی طور پر غیر سیاسی ہے۔ اس حوالے اردو سوسائٹی ایپ بنایا گیا ہے۔

مئیر لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب، سالیسٹر ملک صادق سبہانی، ملک عبدالمجید، توقیر مرزا، محمد رفیق، چوہدری جہانگیر سماہنی، عقیل بٹ اور متعدد دیگر نے بزم اردو کا خیر مقدم کیا ہے ۔

تازہ ترین