• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرائن کا شمالی کوریا کو راکٹ دینے کی تحقیقات کا فیصلہ

کیف (نیوز ڈیسک) یوکرئن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے شمالی کوریا کی جانب سے یوکرائن کے کارخانے سے غیر قانونی ذرائع سے سوویت ساختہ راکٹ انجن حاصل کرنے کے الزام کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پوروشینکو کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیاہے کہ ملک کے خلاف غیر حقیقی الزام تراشی سے قطع نظر ان کی حکومت کو شمالی کوریا کو راکٹ انجنوں کی فراہمی کی اطلاعات کی چھان بین کی جائے گی۔ اس حوالے سے بین الاقوامی ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ جات میں میزائل ٹیکنالوجی کے امریکی ماہر مائیکل ایلمین نے شمالی کوریا کے میزائلوں کے بارے میںگزشتہ دنو ں ایک رپورٹ جاری کی تھی۔

انہوں نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریا کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ہواسون 12میزائل اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسون 14 سوویت ساختہ آر ڈی 250 انجنوں کو تبدیل کر کے استعمال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ذرائع سے آر ڈی 250 انجن کو یوکرائن کے کارخانے سے شمالی کوریا لایا گیا اور ان انجنوں کی بدولت شمالی کوریا کی ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

تازہ ترین