• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایک حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے، آصف محمود

کوونٹری(نمائندہ جنگ)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب آصف محمود نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی ناگزیر ہے حالات دن بدن تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔ نوجوان نسل ملک میں تبدیلی کی خواہاں ہے پاکستان میں بادشاہت کا نظام نہیں چل سکتا ایک حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ عمران خان کا پیغام دنیا میں پھیل چکا ہے۔ اس پیغام کے ذریعے ایک انقلاب برپا ہوگا اور پاکستان نیا پاکستان بن کر ابھرے گا۔

کوونٹری میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف محمود نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں لیکن افسوس کہ ان کے مسائل کے حل اور انہیں تحفظ دینے کے لئے حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ ممبر آف برٹش پارلیمنٹ میں کولین فلیچر نے کہا کہ پاکستان کمیونٹی دیار غیر میں رہ کر جس طرح اپنے ملک کو یاد رکھتی ہے،یہ بات حوصلہ افزا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ پاکستان کمیونٹی ایک مخلص قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے۔

عمران خان نوجوانوں کے لیڈر ہیں وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ پاکستان ترقی کرے گا تو عوام خوشحال ہوں گے۔ اس موقع پر آصف محمود کی اسمبلی کے ذریعے عوامی خدمات اور عوامی مسائل پر آواز بلند کرنے پر کمیونٹی کی طرف سے خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ برٹش ممبر آف پارلیمنٹ اور یورپین ممبر آف پارلیمنٹ شان سائمن نے انہیں ایوارڈ دیا۔ آصف محمود نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ان کا حوصلہ بڑھا اور وہ پاکستان جاکر عوامی سطح پ پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

تازہ ترین