لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن میں مقیم چوہدری محمد اسحق آف بناہ کھوئی رٹہ کے دو بھتیجوں اور چوہدری اعجاز کے بھائیوں بریگیڈئر چوہدری ظفر تھوتھالوی اور کرنل چوہدری ابرار احمد کو اعلیٰ خدمات پر پاک فوج کے ستارہ امتیاز دینے کے اعلان پر لوٹن میں مقیم وادی بناہ رٹہ اور کوٹلی کے کشمیری پاکستانی کمیونٹی میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور دو سگے بھائیوں کو یہ اعزازات ملنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ باضابطہ طور پر یہ اعزازات23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر دیے جائیں گے۔