• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیراز کیانی کے اعزاز میں عشائیہ

لوٹن (پ ر) ممتازسیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرورنے گزشتہ روز آزادکشمیرہائی کورٹ کے جج جسٹس راجہ شیراز کیانی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس دوران پاکستان اور آزادکشمیرمیں عدلیہ کی صورتحال اورخاص طورپرعدالتی نظام پر گفتگو ہوئی۔ سید حسین شہید سرور نے کہاکہ اگرپاکستا ن کا عدالتی نظام بہتر ہوجائے اور لوگوں کو جلدی اور سستا انصاف مل جائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کے استحکام کے لیے عدل و انصاف بہت ضروری ہے۔ عدالتی نظام میں بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سابق میئرلوٹن قونصلرراجہ وحیداکبر، کونسلر اسلم راجہ، ذاکر کیانی ایڈووکیٹ اورشاہد حسین سید موجودتھے۔

تازہ ترین