• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان نسل کو آئین کے بنیادی نکات کی تعلیم دی جائے۔ اس کیلئے پہلی سے دسویں جماعت تک اور اس سے آگے کی تعلیم میں آئین پاکستان کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے۔ کیونکہ وہی قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں جن کی نوجوان نسل اپنے ملک کے آئین اور قانون کو ناصرف جانتی ہے بلکہ اس کی پاسداری بھی کرتی ہے۔ پاکستان کا آئین دنیا کا پہلا دستور ہے جسے مذہبی اور سیکولر قانون سازوں اور دانشوروں نے مل کر اتفاق رائے سے تشکیل دیا اور تمام صوبوں نے اسے قبول کیا۔ مگر افسوس کا مقام یہ ہے مملکت خداداد میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو آئین اور قانون کو مکمل طور پر سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں ہر دوسرا شخص آئین اور قانون کو پامال کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ حقوق و فرائض کے شعور کیلئے آئین بچوں اور بڑوں سب کو پڑھایا بھی جائے اور اس کی روح کے مطابق اس پر عملدرآمد کیا جائے۔
(جنید احمد)
(junaidahmed@hotmail.com)

تازہ ترین