• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں مضر صحت مشروبات کی پابندی لگانا خوش آئند قدم ہے۔ اسکول، کالج یونیورسٹیوں کے کیفے ٹیریا میں اس کی پابندی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ناقص، غیر صحت مند اشیائے خورونوش پورے ملک کا حصہ بن چکی ہیں وہی فروخت کی جانے والی مضر صحت مشروبات بچوں، بڑوں کی زندگی پر مضر اثرات مرتب کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان مشروبات کی وجہ سے انسان بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہو رہا ہے جو کہ بعد مین جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ ملک بھر میں تمام تدریسی اداروں پر اس پابندی کا اطلاق کریں تاکہ ان مضر صحت مشروبات کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔ اگر ان احکامات پر سختی سے عمل کروایا جائے تو ہمارا ملک صحت افزا ممالک میں شامل ہو جائے گا ۔
(ملک عاقب)
(malikaqib@gmail.com)

تازہ ترین