• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ملک کا قومی کھیل اس کی پہچان ہوتا ہے، اسی طرح پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے جو عدم توجہی کی وجہ سے زوال کا شکار ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم نہ صرف دنیا کی بڑی ٹیم تصور کی جاتی تھی بلکہ اسے عالمی چمپئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔ ہاکی کے کئی نامور کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھے۔ اس کھیل کی حکومتی سطح پر اس طرح سرپرستی نہیں کی گئی جس کا یہ مستحق تھا اور نامور سابق کھلاڑیوں کو رہنمائی اور مشاورت سے بھی محروم کر دیا گیا۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن مقامی طور پر بہتر اور اچھے کھلاڑیوں کی تلاش اور تربیت کا کوئی موثر انتظام نہیں ہے۔ ضرورت ہے کہ ہاکی کے چمپئن کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کر کے ہاکی فیڈریشن کی تنظیم نو کی جائے اور ملکی سطح پر ٹورنامنٹ منعقد کرا کے ہاکی ٹیم میں نیا خون شامل کیا جائے۔ حکومت کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ قومی کھیل کو تباہی سے بچایا جاسکے!!
(مرتضیٰ میر )
(murtazamir@yahoo.com)

تازہ ترین