• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درماں خان کی اے لیول میں شاندار کامیابی اسکالر شپ پر گریجویشن کیلئے امریکا روانگی

کراچی ( پ ر )سینٹ پیٹرکس گرلز ہائی اسکول کی طالبہ درماں خان اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا روانہ ہو گئیں جہاں وہ نیویارک میں یونی ورسٹی آف روچسٹر سے ایسٹرو فزکس میں گریجویشن کی تعلیم حاصل کریں گی۔ واضح رہے کہ روچسٹر یونی ورسٹی میں انہوں نے میرٹ پر سو فی صد اسکالر شپ حاصل کی ہے۔ امریکی یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے لازمی ٹیسٹ SAT میں درماں خان نے 97فی صد اسکور حاصل کیا تھا۔ وہ یہ اسکور حاصل کرنے والے دنیا بھر کے ایک فی صد طلبہ میں شامل تھیں۔

تازہ ترین