• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم کی قیادت میں علماء اہلسنت نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا ،مقررین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ سلیم و مدرسہ حنفیہ رضویہ للبنین و للبنات کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں جن میں پر چم کشائی طلباء و طالبات کے درمیان تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے اور پاکستان زندہ آباد کانفرنس منعقد ہوئی اس موقع پر الحاج محمد سعید صابری ،مفتی بشیر القادری ،مفتی خرم اقبال رحمانی،سابق ممبر قومی اسمبلی بیگم قمر النساء قمر ،احمد رضا طیب،ڈاکٹر عبد الرحیم،پرویز اقبال آرائیں ، صاحبزادہ اسد مجددی ،عالمہ غوثیہ رحمانی ،حاجی لئیق احمد ، محمدہاشم خان،علامہ فیض رسول شاہ قادری، انیس احمد قریشی نے خطاب کر تے ہوئے کہا قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں علماء اہلسنت و مشائخ نے تحریک آزادی و قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا پاکستان ہمارے اسلاف کی جدو جہد کا نتیجہ ہے ۔

تازہ ترین