• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسسٹوں کو رجسٹریشن کروانے میں تاخیری حربوں کا سامنا ہے ،ڈاکٹر زین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس پی جی اے ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت سربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹرزین الحسنین نے کی۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ کے ارکان ڈاکٹرامرعلی، ڈاکٹرجواد شمسی، ڈاکٹرنعمان حیدرصدیقی، ڈاکٹرمدیحہ بتول، ڈاکٹر خاور خالد، ڈاکٹر یسرح خان، ڈاکٹررافعہ احمد، ڈاکٹریوسف صدیقی سمیت سندھ کی مختلف جامعات کے فارغ التحصیل فارماسسٹوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شعبہ صحت سندھ سیکریٹریٹ میں فارماسسٹوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے گذشتہ مہینوں میں شدید مشکلات اور تکالیف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرزین الحسنین نے کہاکہ حالیہ مہینوں میں فارماسسٹوں کو اپنی رجسٹریشن کروانے میں بلاجواز تاخیری حربوں کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ اس تکلیف دہ صورتحال میں فارماسسٹوں کو اندرون ملک اور بیرون پاکستان روزگار کے سلسلہ میں شدید مشکلات درپیش ہیں  انہوں نے کہاکہ سیکریٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت فارماسسٹوں کی رجسٹریشن کے لیے موثر طریقہ کار وضع کرے انہوں نے کہاکہ اگر فوری طور پر فارماسسٹوں کے مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو عنقریب پریس کلب پر فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کی کال پر فارماسسٹوں کا مظاہرہ ہوگا جو مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔ 

تازہ ترین