• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کے تمام راستوں سے تجاوزات ختم کردی جائیں گی، مراد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلی سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، جس کے لیے شہری اور دیہی علاقوں میں علاج کی یکساں سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر ہم عمل پیراہیں۔ دیہی علاقوں کو جدیدسہولیات سے منسلک کرنے کے لیے سیٹلائٹ کلینیکس سے منسلک کیاجا رہا ہے۔

ان خیالات کا آظہار انہوں نے اتوار کی صبح ڈائو میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آئی پی ایم اینڈآر کے پاکستان میں معذور بچوں کے بحالی کے مرکز کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔قبل ازیں وزیرِصحت ڈاکٹر سکندر علی میندھرو، سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو، ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے تقریب سے خطاب کیا جبکہ معذور افراد کی بحالی مرکز کی سربراہ پروفیسر نبیلہ سومرو نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ معذورں کی بحالی کے مرکز میں سالانہ پونے دو لاکھ مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ملٹی ڈسپلینری فیزیکل میڈیسن اینڈ ری ہبلیٹیشن سینٹر کی تعمیر پر 25ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت نے صحت کے حوالے سے زبانی جمع خرچ نہیں کیا ہے بلکہ صحت کے صوبائی بجٹ میں اضافے کے علاوہ صوبہ سندھ میں صحت کے تقرقیاتی منصوبوں پر بھی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔شہید محترمہ بے بظیر بھٹو ٹراما سینٹر بھی طبی صحت کی دنیا میں ہماری طبی خدمات کا بے لوث اظہار ہے اور آج پاکستان کے معذور بچوں کی بحالی کے سب سے پہلے مرکز کا آغاز کرکے حکومت سندھ نے یہ ثابت کیاہے کہ ہماری قیادت عوام کی صحت کے لیے مکمل طور پر سنجیدہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر م سعید قریشی کی جانب سے مختلف مسائل کی نشاندہی کا جواب دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سول ہسپتال کے آنے والے تمام راستوں سے جلد تجاوزات کا خاتمہ اور سڑکوں کی استرکاری اور فٹ پاتھوںکو بھی جلد بحال کرادیا جائے گا۔

تازہ ترین