• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں نئے وائس چانسلر کے تقر ر کاعمل آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے ‘نئے وائس چانسلر کے لئے انٹرویو 28اگست کو ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق انٹرویو کے لئے مزید ایک امیدوار امجد سراج کو انٹرویو کے لئے منتخب امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں کیاگیاہے۔

لیاقت یونیورسٹی کی سینیارٹی لسٹ اور عالمی تحقیقی جرنلز میں تحقیقی مواد کی اشاعت کے لحاظ سے ڈاکٹر رزاق شیخ‘ ڈاکٹر بیکھارام دیورجانی ,ڈاکٹر ا نیلا سمیت 4 امیدوارشارٹ لسٹ ہوسکتے ہیں واضح رہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد احمدشیخ کی دوسری مدت ملازمت2جولائی کو ختم ہوگئی تھی لیکن تلاش کمیٹی کی جانب سے نئے وائس چانسلر کی تقرری فائنل نہ ہونے کے باعث گورنر سندھ نے موجودہ وائس چانسلر کو کام جاری رکھنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

تازہ ترین