• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مبشر علی زیدی! تم پٹواری ہو۔‘‘
ڈوڈو نے اعلان کیا۔
’’میں نواز شریف کیخلاف کہانیاں لکھ چکا ہوں۔‘‘
میں تلملایا۔
’’تو پھر مبشر علی زیدی! تم جیالے ہو۔‘‘
ڈوڈو نے اندازہ لگایا۔
’’میں زرداری کے خلاف کہانیاں لکھ چکا ہوں۔‘‘
میں بلبلایا۔
’’تو پھر مبشر علی زیدی! تم الطافیے ہو۔‘‘
ڈوڈو نے قہقہہ لگایا۔
’’میں الطاف حسین کیخلاف کہانیاں لکھ چکا ہوں۔‘‘
میں بڑبڑایا۔
’’تو پھر مبشر علی زیدی! تم انصافیے ہو۔‘‘
ڈوڈو نے الزام لگایا۔
’’میں عمران خان کیخلاف کہانیاں لکھ چکا ہوں۔‘‘
میں مسکرایا۔
آخر ڈوڈو نے فیصلہ سنایا،
’’مبشر علی زیدی! تم پاگل ہو۔‘‘

تازہ ترین