حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قاسم آباد تھانے میں گھر سے ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت کی چوری، اے سیکشن تھانے کی حدود میں کارسوار افراد خودکوسی آئی اے اہلکار ظاہرکرکے شہری سے 6ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قاسم آباد تھانے کی حدود میمن سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے گذشتہ شبعمران میمن کے گھرکےتالے توڑکر ساڑھے 4 لاکھ روپےچوری کرکے فرار ہوگئے۔ صاحب خانہ کے مطابق وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک شادی میں گیاہواتھا، واپس آیاتو تالے ٹوٹے ہوئے رقم غائب تھی۔علاوہ ازیں اے سیکشن تھانے کی حدود میں خداحافظ چوک پر کار میں سوار 2مردوں جن کے ساتھ ایک عورت بھی تھی لطیف آباد نمبر 8کے رہائشی ندیم سے راستہ پوچھنے کے بہانے روککرخود کو سی آئی اے اہلکار ظاہر کیا اوراس کی جیب میں موجود 6ہزارروپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔