• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد 3کلومالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فورٹ تھانے کی حدود شاہی بازار میں واقع صرافہ بازار جوئیلر کی دکان سے تین نامعلوم افراد دن دھاڑے 3کلومالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے،پولیس کا چوری کی واردات پر شبہ کااظہار، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد صرافہ بازار میں واقع نورانی جوئیلرز کے مالک محمداسماعیل نے کہاہے کہ ہفتہ کو پشتوبولنے والے 3 افراد ان کی دکان پر کانوں کی جھمکیاں خریدنے آئے تھے جس پر اس نے انہیں زیورات دیکھائے،اس دوران ایک شخص نے دکان کے فرنٹ پر رکھے شوکس میں رکھے جھمکے دکھانے کے لئے کہا جس پر وہ اسے دکھانے گیا، بعد ازاںانہوں نے خریدنے سے انکارکردیا،تینوں افراد دکان سے چلے گئے اس دوران دیکھا تو زیورات کاڈبہ جس میں تین کلو مالیت کے طلائی زیورات موجود تھے غائب تھا،فوری طورپر صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو واقعہ کی اطلاع دی اورپولیس کو آگاہ کیا،پولیس کا ابتدائی تفتیش کے بعد کہناہے کہ واردات مشکوک معلوم ہوتی ہے تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین