• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی واحد نظریاتی جماعت ہے جس کی بنیاد عوامی خدمت ہے، صغیرقریشی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی اور احسان ابڑو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور عمران خان نے اپنی انا کی جنگ میں پاکستان کو انتہائی سنگین مسائل اور مشکلات سے دوچار اور ملک کی سلامتی کو داؤپرلگا دیا، دونوں نے اپنے اقتدار اور ذاتی مفادات کو ملکی سلامتی سے پر ترجیح دیکر ثابت کردیا کہ پاکستان اور پاکستان کے عوام سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمان ٹاؤن پھلیلی پریٹ آباد میں نومنتخب ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد نظریاتی جماعت ہے جس کی بنیاد عوامی خدمت پر رکھی گئی ہے،ہمارے شہید قائدین اور کارکنوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی،استحکام،سا لمیت اور ملک میں جمہوریت کے قیام اور اس کے تسلسل کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں،پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی قوت ہے جو حیدرآباد کے عوام کی جائز شکایات کے ازالے،شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بہترطور پرکام کرسکتی ہے،حیدرآباد کے ہر زبان،رنگ و نسل کے لوگوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پیپلز پارٹی پر حیدرآباد کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، تقریب سے میونسپل کارپوریشن میں قائد حزب اختلاف پاشا قاضی،محمد علی ناہیوں اور رجب خاصخیلی نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین