• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف تھانوں کی حدود میں ٹارگیٹڈ آپریشن، 38 مشتبہ افرادگرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس ٹاسک فورس کا ایس پی سٹی کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی حدود میں ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن، 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، 3 موٹر سائیکلیں، 7موبائل فون اور ہزاروں روپے برآمد کرلیے گئے، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے مختلف تھانوں سٹی، فورٹ، پنیاری، اے سیکشن اوربی سیکشن کی حدود میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے 38 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ کارروائی میں 3 موٹر سائیکلیں، 7 موبائل فون اور ہزاروں روپے بھی برآمد کئے ہیں۔

تازہ ترین