• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2افرادہلاک، 2 شدید زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر اور حیدرآباد،میرپورخاص روڈ پر 2الگ الگ حادثات میں نوجوان سمیت 2افرادہلاک اور 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے سول اسپتال پہنچایا، جبکہ بھٹائی نگر میں نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں نامعلوم تیزرفتار کار کی ٹکر سے سڑک کراس کرنے والا راہگیر 60 سالہ پھوٹو خان لاڑک ولد فتح علی سکنہ سٹی گیٹ موقع پر ہلاک ہوگیا، بھٹائی نگر پولیس نے متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعدورثاءلاش گھرلے گئے، علاوہ ازیں ٹنڈوجام میں حیدرآباد، میرپورخاص روڈ پر کیسانہ موری کے قریب نامعلوم کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 20 سالہ شہمیر مغل سکنہ نورانی بستی پنیاری موقع پر ہلاک جبکہ پیچھے بیٹھے ہوئے 2نوجوان 18 سالہ اسامہ قاضی اور 21سالہ احمدمغل شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایاگیا جبکہ متوفی شہمیر کی لاش سول اسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ علاوہ ازیں بھٹائی نگر تھانے کی حدود سٹیزن کالونی میں21سالہ مومل ابڑو نے رات گئے گھر والوں سے تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعددلبرداشتہ ہوکر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

تازہ ترین