• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازخواتین 4 لاکھ روپے سونا اوراہلخانہ کو لوٹ کر فرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پنیاری تھانے کی حدود نورانی بستی میں نوسربازخواتین ایک گھر سے 4 لاکھ روپے،کئی تولےسونا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق نورانی بستی میں علی حسن عباسی کے گھر میں8 سے زیادہ نوسرباز خواتین نے گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا،متعلقہ تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق 8 سے10 خواتین نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو بے ہوش کرکے 4 لاکھ روپے نقد،6 تولےسونا،5 موبائل فون اور 70 ہزار روپے کے بونڈ لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

تازہ ترین