• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی اور المنائی کے درمیان کرکٹ میچ کے مہمان خصوصی اور المنائی الیون کے کپتان وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔ وہ اوپننگ کیلئے آنےلگے تو نمائندہ جنگ نے ان سے دریافت کیا کہ کپتان بھی آپ ہیں اور اوپننگ بیٹنگ کرنے بھی جارہے ہیں ،انہوں نے مسکرا کر جواب دیا کہ جلدی بیٹنگ کرکے بھاگوں گا۔ اننگز کے دوران عارف حبیب بولڈ ہوگئے لیکن وزیراعلی سندھ نے امپائر کو بتایا کہ یہ نوبال ہے۔ سید مراد علی شاہ نے27 رنز بنائے ۔ان کی ٹیم نےمقررہ 10 اوورز میں دو وکٹ پر 106 رنز بنائے ۔ این ای ڈی الیون کی ٹیم 6 وکٹ پر 89 رنز بنا سکی۔

تازہ ترین