• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھلیٹس کی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی منظوری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے دیگر صوبے کے عہدیداروں کو ہدایات دیں کہ وہ آپس میں بین الصوبائی، انٹر اکیڈمیز اور کلبس کے ایونٹس انعقاد کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں ۔

اجلاس میں قومی ایونٹس کے انعقاد اور بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کیلئے پروگرام اور شیڈول کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈریشن آئندہ سال انڈونیشیا میں ہونے والے ایشینگیمز کے حوالے سے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ابھی سے کیمپ لگانے کی تجویز بھی سامنے آئی ۔

اکرم ساہی نے کونسل کی تجویز کی روشنی میں فوری طور پر پی ایس بی کوخط لکھنے کی ہدایت کی تاکہ ایشینگیمز کی تیاری بروقت شروع کی جاسکے۔

تازہ ترین