• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی ٹوئنٹی کے نئے شیدول کا اعلان رواں ہفتےمتوقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹور نامنٹ کا پہلا مر حلہ جو 25 اگست سے ملتان میں شروع ہونے والا تھا اس کے نئے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا، ملتان میں منتظمین نے اپنی تیاریاں ختم کردی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث اس ایونٹ کو ملتوی کیا ہے۔

فیصل آباد میں انتظامیہ کو 4 سے 19 ستمبر کی تاریخیں دی گئی ہیں۔ اب ممکنہ طور پر ورلڈ الیون کے ممکنہ دورہ پاکستان کی وجہ سے ایونٹ کو نومبر تک ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ دریں اثناکرکٹرکامران اکمل، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض ، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان عماد وسیم اور محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کے لئے وطن واپس پہنچ گئے۔ عمر اکمل کیوطن واپسی کے بارے میں متضاد اطلاعات مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے احکامات پر عمل کررہا ہوں۔ نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے واپس آیا ہوں۔

تازہ ترین