• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے حالات بہترین،ورلڈ الیون کا میچ رکھا جائے،وزیر اعلیٰ

  کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ نے کہا ہے کہ سندھ خصوصاً کراچی کے حالات ملک کے دیگر شہروں سے بہتر ہیں، پی سی بی کو کہوں گاکہ ورلڈ الیون کا میچ کراچی میں بھی رکھا جائے۔ سندھ گیمز کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اسی سال کرائیں گے، اس بات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے سترویں یومِ آزادی کی مناسبت سے این ای ڈی یو نی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام این ای ڈی ایلمنائی الیون اور این ای ڈی الیون کے درمیان فرینڈلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون پاکستان آتی ہے تو اس کے میچز کراچی میں کرانے کیلئے پی سی بی درخواست کروں گا۔ اس سال انشاء سندھ گیمز ہوں گے۔ اس کی تاریخ بھی طے کی ہوئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے گرائونڈز بنانے پر غور کررہے ہیں۔

تازہ ترین