• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برساتی نالے کاکام سست ٹریفک پولیس کی نااہلی شارع فیصل پر ٹریفک جام معمول، عوام اذیت کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہراہ فیصل پر برساتی نالے کے کام میں سست روی اور ٹریفک پولیس کی ناہلی کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے،گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل ،ایئر پورٹ سے شہر کی طرف آنے والی سڑک پر اسٹار گیٹ سے وائرلیس گیٹ تک برساتی نالے کا کام جاری ہے جو سست روی کا شکار ہے،کئی ماہ گزرجانے کے باوجود کھدائی کے بعد نالہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا،دوسری جانب اسٹار گیٹ پر موجود کٹ پر بیریئرز لگاکر بند کردیا ہے،جس کے باعث ایئرپورٹ جانے والی گاڑیاں  وہاں آکر پھنس جاتی ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی ناہلی کے باعث ٹریفک کی روانی کے لئے نہ کوئی متبادل پلان دیا گیا ہے اور نہ ہی وہاں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے دکھائی دیتے ہیں جس سے اسٹار گیٹ سے وائر لیس گیٹ تک شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف گھنٹوں گاڑیاں پھنسی رہتی ہے اور منٹوں کا سفر طے کرنے کے لئے کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں،جس سے نہ صرف شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار رہتے ہیں بلکہ متعدد گاڑیوں میں ایندھن ختم ہونے کے باعث گاڑیاں بھی سڑک پر کھڑی ہوجاتی ہیں۔ 

تازہ ترین