• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے،کام کے دوران ڈمپر الٹنے سے دب کر 2مزدور جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر واقع ڈی ایچ اے سٹی میں کام کے دوران ڈمپر الٹ جانے سے 4مزدور دب گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چاروں کو شدید زخمی حالت میں نجیاسپتال منتقل کیا جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے 2مزدوروں نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفین کی شناخت 30سالہ صدرو ولد مچاڑو اور 25سالہ جان محمد کے نام سے کی گئی جو کہ سانگھڑ کے رہائشی تھے ۔ جمشید کوارٹرز میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے میں واقع کنز الایما ن مسجد کے قریبگھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص بے ہوش ہو گیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہان پر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 25سالہ عبداللہ ولد حمزہ خان کے نام سے کی گئی اور ورثا بناء کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔

تازہ ترین