• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کے نام پر شہریوں کو اذیت دی جارہی ہے،اشرف قریشی

کراچی (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمااشرف قریشی نے کہاہے کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی کے مابین اختیارات ومفادات کی جنگ نے عوام کو پریشان کر دیا اور افسوسناک امر یہ ہے کہ اس نورا کشتی میں وفاق اور اس کانمائندہ بھی دور کھڑا شہریوں کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہاہے ۔

ترقیاتی کاموں کے نام پر ترقیاتی کاموں کے نام پر شہریوں کو اذیت دی جارہی ہے ۔عوام پینے کے صاف پانی کو ترس ر ہے ہیں، پورے شہرمیں نکاسی آب کا نظام تباہ اور صحت اور صفائی کا نظام ابتری کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اشرف قریشی نے مزید کہا کہ صفائی فقدان کے باعث شہر بھر میں مچھروں کی بھرمار ہے ایک بار بھر چکن گونیا سر اٹھا رہاہے دوسری جانب اہل کراچی سے سنگین مذاق ہورہاہے کہ شہر کی صفائی پر مامور ادارہ ہفتہ صفائی منارہاہے ۔

تازہ ترین