• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں دستی بم حملے کے بعد ایس ایچ او چاکیواڑہ معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں دستی بم حملے کے بعد ایس ایچ او چاکیواڑہ کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو نے ایس ایچ او چاکیواڑہ آغا معشوق کی معطلی کے احکامات جاری کیئے ہیں۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو چاکیواڑہ کے علاقے سنگولین میں گینگ وار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوئے تھے جسکے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوئے تھےاور اسی بناء پر ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین