• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں حالیہ مردم شماری فنی لحاظ سے ناقص ہے،پاسبان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکورنے کراچی کے حوالہ سے مردم شماری2017کے نتائج کو مسترد کردیا ہے اور انہیں فنی لحاظ سے ناقص قراردیتے ہوئے کراچی سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں سےسوال کیا ہے کہ وہ خاموش کیوں ہیں ؟ کیا کراچی کے مظلوم عوام کے حقوق کوایک بار پھر فروخت کردیا گیا ہے ؟ ملک بھرسے تلاش روزگار میں عوام روزانہ جوق در جوق کراچی آرہے ہیں اور پھر بھی کراچی میں آبادی کی شرح کو بقیہ ملک سے کم دکھایا گیا ہے ۔ الطاف شکور نے 19سال بعد کی جانے والی مردم شماری 2017کے ابتدائی نتائج کو کراچی کے حوالہ سے مسترد کردیا ہے ۔

تازہ ترین