• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی اپنی بحالی کے بعد تاحال شہریوں کے لیے کسی رہائشی اسکیم کا آغاز کرنے میں ناکام رہا ہے اعلان کر دہ اسکیمیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں کے ڈی اے کی جانب سے کے ڈی اے اسکیم ون اور لیاقت آباد میں جن اسکیموں کااعلان کیا گیا تھا ان پر عمل ہوتا بھی دکھائی نہیں دیتا اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل سید ناصر عباس کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں مقامات پر گراؤنڈ + بیس ہائی رائز کی منظوری کے لیے فائلیں ہم نے وزیربلدیات جو کہ گور ننگ باڈی کے چیئرمین ہیں انہیں بھیج دی ہیں لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے کمرشل بلند عمارتوں پر پابندی عائد ہے ہم سپریم کورٹ سے پابندی نرم کرنے کی درخواست کریں گے ورنہ ان عمارتوں کے نقشوں پر نظرثانی کرکے انہیں دوبارہ گورننگ باڈی کو بھیجیں گے واضح رہے کے ڈی اے میں دوسو اور لیاقت آباد میں ساڑ ھے تین سو فلیٹ بنانے کاکے ڈی اے نے تقریباً ایک سال پہلے اعلان کیا تھا ناصرعباس نے مزید کہاکہ ادارہ رواں سال مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گا جن میں سڑکیں اور برساتی نالے وغیرہ شامل ہیں خاص کر گجرنالہ اور محمودآباد نالہ ان میں شامل ہیں گجرنالہ پر تجاوزات ختم کی جاچکی ہیں نالے کے اطراف سڑکیں کےڈی اے تعمیر کرے گا جس کے لیے حکومت سندھ نے رواں سال بجٹ میں ایک ارب دس کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

تازہ ترین