• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پولیس کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا جائے،منظور رضی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی نے و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، جنرل منیجر (جی ایم) پاکستان ریلوے جاوید انور بوبک، انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پولیس ریلوے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا ، پنجاب، سندھ اور صوبہ بلوچستان کے پولیس ملازمین کی طرح ریلوے پولیس کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا جائے، ٹرینوں میں ڈیوٹی دینے والے پولیس والوں کو دیگر ملازمین کی طرح ٹی اے، ڈی اے دیا جائے، ڈیوٹی کے دوران شہید پولیس والوں کو دیگر ملازمین کی طرح 50؍لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے، ریلوے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، انہیں جدید اسلحہ دیا جائے۔

تازہ ترین