• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد منہاس شہید کا 46واں یوم شہادت ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منایا گیا

 کراچی(صباح نیوز)وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا 46 واں یوم شہادت اتوار کو ملک بھرمیں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔17فروری 1951کو کراچی میں پیدا ہونے والے راشد منہاس نے سینٹ پیٹرک کالج سے سینئیر کمیبرج پاس کیا، ان کے خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی مسلح افواج میں اعلیٰ عہدوں پرفائز تھے جس نے ان کے دل میں موجود مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو مزید تقویت دی اوراپنے ماموں ونگ کمانڈرسعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر1968میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1971میں راشد مہناس نے اکیڈمی سے جنرل ڈیوٹی پائلٹ کی حیثیت سے گریجویٹ کیا اورانہیں کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور پر پوسٹ کیا گیا تاکہ لڑاکا پائلٹ کی تربیت حاصل کرسکیں۔

تازہ ترین